ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری ملازمین کو بڑا دھکہ سفارشی خطوط پرتبادلے نہیں: کرناٹک ہائی کورٹ

سرکاری ملازمین کو بڑا دھکہ سفارشی خطوط پرتبادلے نہیں: کرناٹک ہائی کورٹ

Thu, 19 Dec 2019 11:48:05    S.O. News Service

بنگلورو،19/دسمبر(ایس او  نیوز) اب تک ریاست میں سرکاری افسروں اور ملازمین کے تبادلے وزیراعلیٰ اور وزراء کے سفارشی خطوط پر ہورہے تھے۔لیکن اب ایسے خطوط کی بنیاد پرسرکاری ملازمین کے تبادلے نہیں ہوں گے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ، وزراء اور لیجس لیٹرس کے سفارشی خطوط پرسرکاری افسروں کے تبادلے کرنا منع ہے۔ ہائی کورٹ کے اس حکم سے سرکاری ملازمین کو ایک بڑا دھکہ لگاہے۔انجینئر کے ایم واسو کی جانب سے داخل عرضی پرسماعت کرتے ہوئے جسٹس کرشنا ایس ڈکشت کی قیادت والی بنچ نے کہا ہے کہ بی بی ایم پی افسروں کے تبادلوں کا اختیار کمشنر کو ہے۔ ایسے تبادلوں کے لئے مرکزی وزیر کے سفارشی خط کی گنجائش نہیں۔


Share: